Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر

آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر

Technology
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) 2020ء تک آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافہ کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت مراعات پر مشتمل جامع پیکج کی تیاری کا کام کر رہی ہے۔

قومی معیشت کے دیگر شعبوں کے مقابلہ میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن خان، سیکرٹری آئی ٹی سمیت وزارت کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ چند روز کے دوران وزیراعظم سے اس حوالے سے دو مرتبہ ملاقات بھی کی ہے۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت دیگر شراکت داروں کی معاونت سے پیکج کی تیاری کا کام کر رہی ہے تاکہ برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکے۔ فلپائن، چین، بنگلہ دیش اور بھارت کے حوالے سے شعبہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر پالیسی مرتب کی جائے گی اور مراعات کے پیکج سے خطے کے دیگر ممالک کی وجہ سے شعبہ کو درپیش مسائل کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

بیان کے مطابق پیکج میں آئی ٹی کے شعبہ پر عائد ٹیکسز میں کمی، معیاری بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی اور شعبہ کی ترقی کے مواقع بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔ ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت پیکج آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات پر انکم ٹیکس کی شرح کو ختم کرنے، خدمات پر 2 تا 8 فیصد تک ٹیکس کا خاتمہ اور مخصوص مصنوعات کی درآمدات پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ مراعات کے پیکج کے تحت شعبہ کی برآمدات پر 5 فیصد کیش ریوارڈ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اس کے علاوہ شعبہ کے لئے مخصوص اقتصادی زونز کے قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ بیان کے مطابق آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کے فروغ کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خصوصی مراعات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

wi-fi_hotspot

ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد بڑھ کر 48.19 ملین ہوگئی

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے