Home / دوستی / آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں، پاکستان خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لئے اپنامثبت کردارجاری رکھے گا: آرمی چیف

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں، پاکستان خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لئے اپنامثبت کردارجاری رکھے گا: آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ کے دورے کے دوران سیاسی وعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ سی پیک کو معاشی یا اقتصادی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کیلئے دونوں ممالک کا کردار انتہائی اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ برطانیہ کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا ۔ برطانوی سی جی ایس جنرل نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرنک کارٹر، برطانوی ایئر چیف مارشل سر اسٹورڈ پیچ اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون پرحکومت برطانیہ کاشکریہ ادا کیا جب کہ برطانوی حکام کو افغان بارڈر مینجمنٹ کے لئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

uSA

پاکستان بارے بعض غلط تصورات کو زائل کرنے کیلئے امریکی پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے امریکہ میں کام شروع کردیا

واشنگٹن/اسلا م آباد (آئی این پی)پاکستان اور اسکے دہشتگردی اور انہتا پسندی کے خلاف کردار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے