Home / پاکستان / اسلام آباد ملک کا پہلا اور دنیا کا 101 واں شہر

اسلام آباد ملک کا پہلا اور دنیا کا 101 واں شہر

margla islamabad
اسلام آباد۔15 دسمبر (اے پی پی)اسلام آباد ملک کا پہلا اور دنیا کا 101 واں شہر ہے جس نے اقوام متحدہ کے شہری ماحولیاتی معاہدے کو اپناتے ہوئے اسلام آباد گرین چارٹر پر دستخط کئے ہیں تاکہ اسلام آباد کو سر سبز و شاداب اور ماحول دوست شہر بنانے کی کاوشوں کو زیادہ موئثر بنایا جا سکے۔ اسلام آباد کی شاہراہ دستور، مارگلہ روڈایف سکس ایف سیون ، سکول روڈایف سکس اور سیونتھ ایونیو پر سائیکلنگ لین تعمیر کی جا چکی ہیں جبکہ آئندہ اسلام آ باد مین تعمیر ہونے والی سڑکوں میں سائیکل لین کی تعمیر کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ جیسی صحت مندانہ تفریح کو فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کااظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈ ی اے شیخ انصر عزیز نے ریڈ کریسنٹ کی جانب سے منعقد کیے گئے سائیکلنگ ایونٹ’’والنٹیر آن ویل‘‘ کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری، ریڈ کریسنٹ کے سیکرٹری عبید اللہ خان، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر نوید ملک، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب حسین، سول سوسائٹی اور رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ ریڈ کریسنٹ کے 1.8 ملین رضا کار اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور 2020 ؁ء میں ان رضا کاروں کی تعداد 5 ملین تک ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں رضاکاروں کی ٹیمیں بنائیں جو ریڈ کریسنٹ کے ہمراہ مل کر کام کریں۔ میئر اسلا م آباد نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آ باد( ایم سی آئی)، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے مشترکہ کاوشیں کی جائیں اور ایک دوسرے کی مہارت و تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانا اور ا سکے قدرتی ماحول کا تحفظ ہماری بنیادی ترجیحات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد گرین چارٹر پر دستخط کرنے کے بعد میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف ماحول کو آلودگی سے پاک رکھا جائے بلکہ ماحول کو درپیش خطرات اور اسکو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا جا سکے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ دنیا بھر میں سائیکلنگ تفریح کے ساتھ ساتھ ایک صحت مندانہ سرگرمی کے طور پر مقبول ہے اور ماحول دوست بھی گردانی جاتی ہے اس لیے اسلام آباد میں اس کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے کہ لوگوں میں اس کی افادیت اور اسکے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے لیے شہریوں بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص متحرک میڈیا کا بھر پور تعاون اور مفید تجاویزہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں اس لیے ایم سی آئی کی یہ کوشش ہے کہ تمام منصوبوں میں اس شہر کے تمام سٹیک ہولڈرز کی آرا ء کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔ اس موقع پر ریڈ کریسنٹ کے رضا کاروں نے سائیکل ریلی بھی نکالی تاکہ لوگوں میں ماحول کو خوشگوار بنانے اور صحت مندانہ تفریح سے آگاہی ہو سکے ۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Road-construction-

چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے 3 ارب روپے جاری

چکوال ۔ 22 جنوری (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی میجر ر(ر)طاہر اقبال نے پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے