Home / دوستی / چین کے سفیر نے پاکستان کے سائنس دانوں اور ٹیکنالوجیکل ماہرین کے لیے سکالرشپس اور تربیت کی فراہمی کے متعدد پروگرامز کا اعلان

چین کے سفیر نے پاکستان کے سائنس دانوں اور ٹیکنالوجیکل ماہرین کے لیے سکالرشپس اور تربیت کی فراہمی کے متعدد پروگرامز کا اعلان

اسلاpakchina technologyم آباد ۔ 05 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین سے پاکستان میں چین کے سفیر ہاؤجینگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق اور سائنس دانوں کے تبادلوں کا یقین دلایا۔

ملاقات کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کی وفاقی سیکرٹری یاسمین مسعود، پاکستان کونسل آ ف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد عالم ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ایس ایم جنید اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف اور ماتحت اداروں کے کئی دیگر سینئیر افسران بھی موجود تھے۔

چین کے سفیر نے پاکستان کے سائنس دانوں اور ٹیکنالوجیکل ماہرین کے لیے سکالرشپس اور تربیت کی فراہمی کے متعدد پروگرامز کی پیش کش کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدت پر مبنی نئے پروگراموں کی حکمت عملی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اور کہا کہ چین پاکستان کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ دو طرفہ پروگراموں سے بے حد متاثر ہوا ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کی سرپرستی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے کمپلیکس ، سائنس سٹی اور سائنس ہاؤس کے قیام میں تعاون بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ملاقات میں سی پیک کے تحت شروع کئے گئے نئے ترقیاتی اقدامات سے استفادہ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ملاقات میں گوادر میں اپنی نوعیت کے شاندار جوائنٹ لیبارٹری پراجیکٹ کی بھی تجویز پیش کی گئی ۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے قرار دیا کہ پاکستان اور چین ایک پٹی ایک شاہراہ شروعات سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

wi-fi_hotspot

ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد بڑھ کر 48.19 ملین ہوگئی

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے