تازہ ترین
Home / پاکستان / امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان میں موجود وسیع سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کریں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان میں موجود وسیع سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کریں

01-06
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے انفارمیشن، کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان میں موجود وسیع سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں امریکی سافٹ ویئر کمپنی وی ایم ویئرز اور میزان بینک کے درمیان معاہدہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میزان بینک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بینکنگ کے سربراہ فیض الرحمان اور وی ایم ویئر کے جنرل منیجر ایڈرین ہیا نے معاہدے پر دستخط کئے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاکستان سٹریٹجک لحاظ سے ایشیاء اور وسطی ایشیاء کے سنگم پر واقع ہے اور یہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کی متلاشی کئی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے لئے پرکشش مقام بن رہا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری مواقع کی نشاندہی اور امریکہ سمیت بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے بہتر ین کاروباری ماحول کی حوصلہ افزائی کے لئے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وی ایم ویئرز کی گزشتہ تین سال سے بھی کم عرصہ میں ترقی متاثر کن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وی ایم ویئرز نے سال بہ سال محنت اور لگن کے ساتھ 2015ء سے 45 فیصد میں سے 35 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا ہے اور اس کی ایک اندازہ کے مطابق 70 لاکھ ڈالر مارکیٹ حیثیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ایشیاء بھر میں آئی ٹی سافٹ ویئر کی یہ مارکیٹ تیزی سے ترقی کرنے والی صنعت ہے۔ پاکستان میں ٹیلی کام ڈی ریگولیشن آئی ٹی کے سیکٹر میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان کے آئی ٹی کے شعبہ میں برآمدات کو 41 فیصد فروغ حاصل ہوا ہے۔ آئی سی ٹی کا 2016ء میں پاکستان کی معیشت میں مجموعی طور پر حصہ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں وی ایم ویئرز سمیت امریکی کمپنیوں اوریکل، مائیکرو سافٹ، سسکو، ڈیل اور آئی بی ایم اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس موقع پر میزان بینک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بینکنگ کے سربراہ فیض الرحمان نے کہا کہ یہ ہمارے ان چند اقدامات میں سے ایک ہے جو ہم پاکستان کے مالیاتی شعبے کو آنے والی دہائی میں ڈیجیٹل لیڈر بنانے اور پاکستان کی موبائل کو ترجیح دینے والی قوم کی حیثیت برقرار رکھنے کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وی ایم ویئر کے جنرل منیجر ایڈرین ہیا نے میزان بینک کے ساتھ اس کے ڈیٹا کو سکیورٹی کے حوالے سے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام اور بینکنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ سازگار ماحول کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی لے رہے ہیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Pak-swiss

، پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے،پاکستان میں سوئس سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کے حصول پر بھرپور توجہ

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے