تازہ ترین
Home / تجارت / اورنج کیب سکیم سے ایک لاکھ نوجوانوں کو براہ راست روزگار ملے گا،شاہد رشید بٹ

اورنج کیب سکیم سے ایک لاکھ نوجوانوں کو براہ راست روزگار ملے گا،شاہد رشید بٹ

03-08
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی’ اورنج کیب‘ سکیم اور رفاع عامہ کے دیگر اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج کیب سکیم سے ایک لاکھ نوجوانوں کو براہ راست روزگار ملے گا جبکہ انکے زیر کفالت لاکھوں مزید افراد اس سے مستفیض ہوں گے ۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سستے قرضوں کے زریعے نوجوانوں کو ایک لاکھ ٹیکسیاں فراہم کرنے سے جہاں روزگار بڑھے گا وہیں عوام کو سستے اور معیاری سفر کی سہولت بھی ملے گی۔ درخواستوں کی پراسسنگ کے نام کو خود کار بنانے سے غلطی اور کرپشن کا سد باب ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام ٹیکسیوں میں کمپنی سے سی این جی فٹنگ کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ نوجوانوں کو ایندھن کی مد میں بچت ہو، کرائے کم ہو جائیں اور ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ اگر نوجوانوں کو صرف پٹرول پر چلنے والی گاڑیاں دی گئیں تو وہ خود سی این جی کٹ اور سلنڈر لگوائیں گے جو غیر معیاری ہو سکتے ہیں۔ اس طرح سے غیر معیاری سلنڈر پھٹنے کے حادثات اور عوام کے جان و مال کے نقصانات کا تدارک بھی ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یلو کیب سکیم اور اپنا روزگار سکیم کی کامیابی کے بعد یہ سکیم بھی کامیاب ہو گی اور اس سے لاکھوں زندگیوں پرخوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے کوششیں اور چھوٹے کاشتکاروں کو سستی قیمت پر ٹریکٹروں کی فراہمی کے اقدامات عوام دوستی کی اچھی مثالیں ہیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Pak-swiss

، پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے،پاکستان میں سوئس سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کے حصول پر بھرپور توجہ

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے