Home / دوستی / پاکستان چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے تصویری نمائش کا اہتمام

پاکستان چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے تصویری نمائش کا اہتمام

Pak-China Friendship Centre
اسلام آباد۔5 فروری(اے پی پی )پاکستان میں چین کا سفارتخانہ بیجنگ میونسپل فرینڈشپ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک تصویری نمائش کا اہتمام (آج) پیر کو نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی وزارت خارجہ ،وزارت تعلیم،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے افسران قومی کمیشن برائے آرٹس،آل پاک ،چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے نمائندے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء،چینی کمیونٹی کے نمائندے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ غیر معمولی ثقافتی ورثہ سے وابستہ فنکار،آرٹسٹ اپنے فن پاروں کے ذریعے اپنے پیشہ وارانہ مہارتوں کا اظہار کریں گے اور اپنے فن پارے اور دستکاری کی اشیاء نمائش کیلئے رکھیں گے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakchina 123

چین پاکستان کی روس سے دوستی کا خیر مقدم

بیجنگ ۔ 22 فروری (اے پی پی) افغانستان میں امن و استحکام روس اور پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے