تازہ ترین
Home / انٹرنیشنل / ایران: سابق صدر محمود احمدی نژاد صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار

ایران: سابق صدر محمود احمدی نژاد صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار

ایران کی سپریم باڈی شورائے نگہبان نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ صدارتی انتخابات مئی میں ہوں گے۔

تہران:  ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد صدارتی الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے۔ ان کی نا اہلی کا فیصلہ ایران کی سپریم باڈی شورائے نگہبان نے دیا ہے۔ سخت گیر مؤقف رکھنے والے محمود احمدی نژاد 2005 اور 2013 کے درمیان دو بار صدر رہ چکے ہیں۔ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اُن کو حالیہ انتخابات میں حصہ لینے سے منع کیا تھا۔ تاہم محمود احمدی نژاد نے حیران کن طور پر اگلے ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے۔ شوریٰ نگہبان جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو جاری کرے گی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

China_Germany_flags

جرمنی نے اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ

بیجنگ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) جرمنی نے اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوآن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے