Home / پاکستان / ایران12 دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی تقریب رونمائی

ایران12 دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی تقریب رونمائی

تہران ۔ 21 اپریل (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے12 دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی رونمائی کی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی رونمائی، شیراز میں الیکٹرانک مصنوعات کی نمائش کے موقع پر کی گئی جس میں مختلف طرح کے ریڈار، اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم بھی شامل ہیں۔یہ ریڈار سسٹم، مختلف فاصلوں پر اپنے اہداف کا پتہ لگانے اور ان کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور انہیں فوجی اور سول دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تمام ریڈار سسٹم ایرانی ماہرین نے ملکی وسائل کو کام میں لاتے ہوئے تیار کیے ہیں۔اس موقع پر صدر حسن روحانی نے ملکی دفاع اور ترقی کے لیے خدمات انجام دینے والے ماہرین اور سائنسدانوں کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں ملک و ملت کا عظیم سرمایہ قرار دیا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pak-Saudi

پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی مشترکہ فوجی مشقیں’’شہاب 2‘‘ ریاض میں ہوں گی، سعودی کمانڈر

ریاض ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے