تازہ ترین
Home / پاکستان / بحریہ ٹاؤن کراچی میں جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا افتتاح

بحریہ ٹاؤن کراچی میں جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا افتتاح

32-36

بحریہ ٹاؤن کراچی میں جنوبی ایشیا کے پہلے ڈانسنگ فاونٹین کا افتتاح ہو گیا۔ ملک ریاض کہتے ہیں بحریہ فاونٹین پاکستان کے سیاحتی مقامات میں شاندار اضافہ ہے۔

کراچی:رنگ برنگی روشنیوں میں گھرا میوزک کی بیٹ پر جھومتا جنوبی ایشیا کا پہلا ڈانسنگ فاونٹین بحریہ ٹاون کراچی کی زینت بن گیا۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے بحریہ فاؤنٹین کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں غیر ملکی سیاح کم آتے ہیں۔ محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر بحریہ ٹاون کا نصب العین ہے۔ جگمگاتی رنگ برنگی لائٹس کے ساتھ موسیقی کے تڑکے نے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فوارے کو بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے۔ 250 سے زائد فاؤنٹین جیٹس، 180 فٹ اونچائی کو چھوتے واٹر جیٹس، 2 واٹر اسکرینز، 350 ایل ای ڈی لائٹنگ پراجیکشن، لیزر اور فلیم تھروور سے مزین یہ فوارہ پاکستان کے سیاحتی مقامات میں ایک شاندار اضافہ ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

GO india go

بھا رت نے تحر یک آ زادی کو بد نا م کر نے کے لیے اسرائیل کی مدد سے کشمیر میں جعلی ’’ دولت اسلامیہ‘‘ گروپ بنانے کے منصوبے پر کام شرو ع کر دیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ نے انکشاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے