تازہ ترین
Home / پاکستان / بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے متعلق پہلی مشترکہ رپورٹ جدید شاہراہ ریشم، سی پیک کے معاشی فوائد جاری

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے متعلق پہلی مشترکہ رپورٹ جدید شاہراہ ریشم، سی پیک کے معاشی فوائد جاری

One-BeltOne-Road
کراچی ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس اور پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے متعلق پہلی مشترکہ رپورٹ جدید شاہراہ ریشم، سی پیک کے معاشی فوائد جاری کر دی۔ اے سی سی اے کیلئے پالیسی کے ریجنل ہیڈ عارف مسعود مرزا نے کہا کہ ہم سب سی پیک کے مختلف منصوبوں جیسے کہ گوادر بندرگاہ، قراقرم ہائی وے کی توسیع، نئے موٹر ویز، ریلویز جس میں بلٹ ٹرینز بھی شامل ہو سکتی ہیں، اقتصادی زونز اور بجلی کے منصوبوں سے آگاہ ہیں۔یہ رپورٹ ملک کے صف اول کے تھنک ٹینک، پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کا مشترکہ اقدام ہے۔ پی سی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی حیدر سید کے مطابق یہ رپورٹ لوگوں میں سرمایہ کاری کو ظاہر کرتی ہے، مثال کے طور پر چین کے کاروباری کلچر کو سمجھنا اور نیٹ ورکنگ بڑھانا، عوامی رابطے جو سی پیک کے ستونوں میں سے ایک ہیں، کو نجی و سرکاری شعبوں کے طویل المدتی مشن میں شامل ہونا چاہئے۔پاکستان کی افرادی قوت، پروفیشنل، ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیر ہنرمند کو چینی افرادی قوت کے برابر یا اس سے بہتر ہونا چاہئے تاکہ سی پیک کے طویل المدتی فوائد سے استفادہ کیا جا سکے۔ اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ سجید اسلم نے کہا کہ اے سی سی اے پاکستان کی رپورٹ میں 500 فنانس پروفیشنلز اور کاروباری شراکت داروں کے سروے کے نتائج کے ساتھ ساتھ بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کی 5 ایس ڈبلیو او ٹی ورکشاپس کے نتائج شامل ہیں

تبصرے

تبصرے

Check Also

CPEC-Project

سی پیک منصوبہ مکمل ہونے پر جدید اور بڑی گاڑیوں کی فراہمی شروع کر دیں گے

ایبٹ آباد۔ 22 نومبر (اے پی پی) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈکے ضلعی منیجر سید اطہر حسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے