Home / پاکستان / تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اور کاسا 1000منصوبہ سے گیس و بجلی کی فراہمی سے ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اور کاسا 1000منصوبہ سے گیس و بجلی کی فراہمی سے ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ

TAPI Pipeline's. 2jpg
لاہور۔17 نومبر(اے پی پی )ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اورروس کے تجارتی تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اور کاسا 1000منصوبہ سے گیس و بجلی کی فراہمی سے ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور انڈسٹریز کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس اور بجلی کی فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خادم حسین نے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک کے روسی حکام سے توانائی ،تجارت ،دفاع اور کلچر سمیت دونوں اطراف سے مختلف شعوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور باہمی تجارت کے اضافہ سے خطہ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر انداز میں کام کررہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

electricity-power

147 میگا واٹ کے پترنڈ پن بجلی منصوبے کا افتتاح

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 147 میگا واٹ کے پترنڈ پن بجلی منصوبے کے افتتاح کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے