Home / سیاحت و ثقافت / تین روزہ ایرانی آرٹ کی نمائش آرٹس کونسل راولپنڈی میں شروع

تین روزہ ایرانی آرٹ کی نمائش آرٹس کونسل راولپنڈی میں شروع

pak iran
راولپنڈی08فروری(ا ے پی پی)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے بین الاقوامی شہرت یافتہ خطاط حسین علی اسفندیار اور خانم اتینا اسفندیار کے بنائے ہوئے فن پاروں پرمشتمل ایرانی اسلامک آرٹ کی تین روزہ نمائش شروع ہوگئی ہے۔

برادراسلامی اورہمسایہ ملک ایران کے اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ نمائش کا افتتاح ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اورممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ نے ڈائریکٹرخانہ فرہنگ ایران علی آقائے نوری،ایرانی ثقافتی قونصلرآغا شہاب الدین درائی، ناہیدمنظور اور ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکے ہمراہ کیا۔

نمائش میں بین الاقوامی شہرت یافتہ خطاط حسین علی اسفندیار اور خانم اتینا اسفندیار جو تذھیب کی ماہر ہیں اپنے فن پاروں کے ساتھ تین روز موجودرہیں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ خطاطی قدیم فن اورمسلمانوں کا قیمتی اثاثہ ہے۔انھوں نے کہا کہ مہمان آرٹسٹ خطاطی کے شعبے کا عظیم سرمایہ ہیں جن کے کام میں دلکشی نظرآتی ہے۔

انھوں نے بہترین نمائش کے انعقادپرخانہ فرہنگ ایران اورراولپنڈی آرٹس کونسل کومبارکباددی۔خطاب کرتے ہوئے ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران کے تعلقات مثالی ہیں اوردونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپورساتھ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سرزمین راولپنڈی پر حسین علی اسفندیار اور خانم اتینا اسفندیارکوخوش آمدیدکہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دونوں آرٹسٹوں کے کام میں مہارت اوراپنے ملک کی ثقافت کی واضع جھلک نظرآتی ہے۔راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کا منفردکام دیکھنے کو ملا۔ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی علی آقا نوری نے کہا کہ پاکستان و ایران گہرے اور مشترکہ ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں اسلامی آرٹ ہماری تہذیب و ثقافت کا آئینہ دار ہے

اسلامی انقلاب ایران کے بعد دیگر شعبوں کی طرح فن و ھنر اور ثقافت کے میدان میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔اس نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے ھنر مندوں کے درمیان محبت و دوستی کا فروغ ہے۔راولپنڈی آرٹس کونسل اس سلسلے میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔

ثقافتی قونصلر شہاب الدین درایی نے کہا کہ فن وہنر کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کو آگے بڑھ کا کام کرنے کے ضرورت ہے۔آرٹسٹ محبت و صلح وامن کا علمبردار ہوتا ہے۔پاکستان ایران کے عوام یک جان دو قالب کی طرح ہیں اور فن کے ذریعے امن کی خوشبو پھیلے گی۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ ایسی نمائشوں سے ثقافتی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں اوردونوں ملکوں کے آرٹسٹوں کوایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

راولپنڈی آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر وقار احمد نے کونسل آمدپرمہمان آرٹسٹوں اوردیگرکا شکریہ ادا کیا۔ خطاط حسین علی اسفندیار اور تذھیب کار خانم اتینا اسفندیارکے 60 سے زائد فن پارے شائقین کی توجہ کا مرکز رہے۔دونوں ہنر مندوں نے اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے طلبہ و طالبات اور شرکاء کے دل جیت لیے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakistan japan relations

پاکستان اور جاپان کے ثقافتی تعلقات بے مثال ہیں، جاپانی سفیرتکاشی کورائے

راولپنڈی۔20 فروری(ا ے پی پی)جاپان کے سفیرتکاشی کورائے نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے