Home / انٹرنیشنل / جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا

جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا

pakistan saudiarabia -1496048230-682-640x480
لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے ، سی پیک جیسے منصوبوں نے اس کی اہمیت میں اضافہ کیا، جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا دونوں برادر مسلمان ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، برادرانہ و دوستانہ تعلقات کو تجارت کے فروغ کے لیے بھی استعمال کرنا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں انہوں نے باہمی تعلقات، سٹریٹجک اور تجارتی تعلقات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی ،لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں شفقت علی، ظفر اقبال چودھری اور سہیل لاشاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میرا اپنا ملک ہے، اس کا مستقبل بہت روشن ہے ، سی پیک جیسے منصوبوں نے اس کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے ، پاکستان کی ترقی مسلم امہ کی ترقی ہے، میڈیا ساری دنیا کو پاکستان کو بہترین خوبصورت چہرہ دکھائے تاکہ غیرملکی سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے، مگر باہمی تجارت میں کمی تشویشناک ہے، 2014ء میں باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تھا مگر اس کے بعد حجم بتدریج کم ہوتا گیا جو تشویشناک ہے۔ دونوں ممالک تجارت کو وسعت دینے کے لیے نئے شعبوں پر توجہ دیں۔ انہوں نے سعودی ویژن 2030اور سی پیک کے تناظر میں پیدا ہونے والے مواقعوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان مضبوط رابطے دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان میں سعودی سفارتخانے کا کردار بہت اہم ہے۔ اجلاس میں فہیم الرحمن سیگل، میاں زاہدجاوید، میاں محمد نواز، محمد وسیم، ارشد چودھری، ظفر اقبال ، حسام علی اصغرو دیگر موجود تھے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Road-construction-

چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے 3 ارب روپے جاری

چکوال ۔ 22 جنوری (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی میجر ر(ر)طاہر اقبال نے پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے