تازہ ترین
Home / تجارت / جنوبی ایشیا میں 110منصوبے سرمایہ کاری کیلئے بہترین

جنوبی ایشیا میں 110منصوبے سرمایہ کاری کیلئے بہترین

سری لنکا،پاکستان اور نیپال میں پرکشش پراجیکٹس کی تعداد سب سے زیادہ ہے سارک چیمبر آف کامرس نے خطے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی

کراچی: سارک چیمبر آف کامرس کے جاری انوسٹمنٹ آؤٹ لک میں خطے کے 8 ممالک کا سروے کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق سارک تنظیم کے رکن ممالک کی معیشتوں میں مجموعی طور پر 110 پراجیکٹ ایسے ہیں جو انوسٹرز کیلئے کافی منافع بخش ثابت ہوسکتے ہیں،جنوبی ایشیائی ممالک میں زراعت،مینوفیکچرنگ،انفرااسٹرکچر،توانائی اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں زبردست سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں 15،بنگلہ دیش میں 16 اور بھوٹان میں 13 منصوبے ایسے ہیں جہاں بھرپور سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،اس کے علاوہ بھارت کے 12،مالدیپ 5 ، نیپال 15 ، پاکستان 15 اور سری لنکا کے 19 منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو پیسہ لگانے کیلئے راغب کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں 110 منصوبوں کے بارے میں اقتصادی ، سماجی اور مالی فائدوں کا ذکر کرنے کے ساتھ خطے کے ممالک کی براہ راست سرمایہ کاری کے حوالے سے پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے،اس کے علاوہ تجویز کردہ منصوبوں پر حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات کا بھی آؤٹ لک میں بتایا گیا ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

cars

4نئی کارسازفرمزنے پلانٹ لگانے کیلیے درخواستیں دے دیں

 اسلام آباد:  آٹو پالیسی 2016-21 کے تحت 4 نئی کمپنیوں نے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے