Home / پاکستان / حکومت بلوچستان کا 9ارب 33کروڑ 40 لاکھ روپے سے مانگی ڈیم منصوبہ پر کام جاری

حکومت بلوچستان کا 9ارب 33کروڑ 40 لاکھ روپے سے مانگی ڈیم منصوبہ پر کام جاری

mangi dam
کو ئٹہ۔17نومبر(اے پی پی ) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں پینے کی پانی کی فراہمی کے لئے 9ارب 33کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے مانگی ڈیم منصوبہ شروع کیا ہے جو تین برسوں میں مکمل ہو گا۔ جس سے کوئٹہ کو روزانہ 81 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ ان خیالات کاظہار مانگی ڈیم کے کنسلٹنٹ انجینئر آصف خان نے ’’ اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ اپریل 2017کو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مانگی ڈیم منصوبے کا افتتاح کیاتھا جو تین برسوں میں یہ منصوبہ مکمل ہو گا۔ جس پر 9ارب 33کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ پائپ لائن کے ذریعے مکمل ہو گا، جس سے کوئٹہ کو روزانہ 81 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو گی ۔ مانگی ڈیم کوئٹہ سے 76 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے ، جہاں سے پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ کو پینے کے پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

electricity-power

147 میگا واٹ کے پترنڈ پن بجلی منصوبے کا افتتاح

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 147 میگا واٹ کے پترنڈ پن بجلی منصوبے کے افتتاح کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے