Home / سی پیک / حکومت نے سی پیک کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کیلئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل

حکومت نے سی پیک کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کیلئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل

China Industrial Zone
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت نے رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کے لئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل کرلی ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع نے بتایاکہ اقتصادی وصنعتی زون کے قیام کے لئے 10 ہزار کنال اراضی خریدی گئی ہے۔

ابتدائی طورپر اس زون میں 15 فوڈ پراسیسنگ، ٹیکسٹائل اور ماربل کے یونٹس قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے وفد نے حال ہی میں زون کے لئے مختص سائٹ کا دورہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ 250 طلباء کو تکنیکی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ان طلباء کو صنعتی زون میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

gwadar port

گوادر میں 29 جنوری کو 2 روزہ نمائش 80 چینی کمپنیاں شریک

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے