تازہ ترین
Home / دوستی / خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، چین

خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، چین

بیجنگ: چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نےکہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ  کھڑے ہیں اور  دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ 

بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں، پاک چین دوستی بے مثال اور قابل تقلید ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتاہے، افغان مسئلے کا حل صرف بات چیت سےممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک رابطوں،علاقائی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، سی پیک چین کے صدر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جب کہ ضرب عضب کےذریعےدہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے۔

اس موقع پر چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے خواجہ آصف کےدورہ چین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ  کھڑے ہیں، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان کےساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹرٹیجک تعلقات مضبوط ہیں اور چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتاہے، پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتےہیں، افغانستان میں امن پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے جب کہ دونوں ممالک دفاعی، علاقائی سلامتی کے لیے تعاون کریں گے۔

 

تبصرے

تبصرے

Check Also

Pakchina Joint chamber Lahore

پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کی اقتصادی ترقی سے متعلقہ تمام سرکاری,نجی اداروں کو قومی خود انحصاری کی منزل حاصل

لاہور:پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے