تازہ ترین
Home / سیاحت و ثقافت / دلفریب نظاروں اور قدرتی حسن سے مالا مال "سیف الملوک جھیل "

دلفریب نظاروں اور قدرتی حسن سے مالا مال "سیف الملوک جھیل "

03-48

جھیل سیف الموک سال میں 6 ماہ شدید برف باری کے باعث بند ہو جاتی ہے ، برف کے پگھلنے کا سنتے ہی اس کے دیوانے یہاں کا رخ شروع کر دیتے ہیں۔

لاہور::برف سے ڈھکے پہاڑ ، دلکش نظارے ، ٹھنڈا موسم ، بلند و بالا چوٹیوں کے دامن میں گھری جھیل سیف الملوک ، جس کا قدرتی حسن یہاں آنے والوں پر اپنا سحر طاری کر دیتا ہے ، ایک طرف گرمی کے ستائے شہری تو دوسری جانب جھیل کا ٹھندا موسم سفر کو اور بھی آسان بنا دیتا ہے۔

دلکش نظاروں ، پری بدی و جمال شہزادہ سیف کی داستان سے جڑی جھیل سیف الملوک جو کہ سطح سمندر سے 10500 فٹ بلند ہے ، ملکہ پربت کے دائیں جانب آنسو جھیل و دامن میں حسین منظر پیش کرنے والی سیف الملوک جس کا شمار پاکستان کی مشہور جھیلوں میں ہوتا ہے۔

جھیل کی خاس بات یہ ہے کہ یہاں کا موسم سال کے 12 ماہ سرد رہتا ہے ، سرد موسم و حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے ہر سال پوری دنیا سے لاکھوں سیاح یہاں آتے ہیں اور اس کے دلفریب نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ماہ صیام میں بھی روزے دار سیاح اپنے روزے کو یہاں گزار کر اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں ، جھیل سیف الموک سال میں 6 ماہ شدید برف باری کے باعث بند ہو جاتی ہے ، برف کے پگھلنے کا سنتے ہی اس کے دیوانے یہاں کا رخ شروع کر دیتے ہیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

diwar e china

دیوارِ چین وقت کی بے مہری کا شکار بننے لگی

عجائبات عالم میں سے ایک عظیم دیوار چین انسانی ہاتھوں سے تراشی گئی دنیا کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے