Home / انٹرنیشنل / ترکی کی طرف سے افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ

ترکی کی طرف سے افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ

01-09

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ترک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں، ترکی کی طرف سے افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ، وزیر اعظم بنیالی یلدرم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے جانیں گنوائیں، دنیا پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔

انقرہ: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم بنیالی یلدرم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک قیادت نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے اور پاکستان اور ترکی کے تعلقات دیرینہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قیمتی جانیں گنوائیں،عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ افغانستان کے معاملے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

ترک صدر سے وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال اور مختلف بین الاقوامی امور پر بات کی گئی۔ ملاقات میں ترک وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakistan saudiarabia -1496048230-682-640x480

جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا

لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے