Home / تجارت / زونگ‘‘ فور جی سروسز کی 100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کیلئے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

زونگ‘‘ فور جی سروسز کی 100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کیلئے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

Zong-4G-A-New-Dream-Logo-640x400
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) رواں سال 2018ء کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی چینی کمپنی ’’زونگ‘‘ ملک بھر میں فور جی کی سروسز کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 200 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گی جبکہ رواں سال ملک میں ’’ڈیجیٹل ریوولوشن‘‘ بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی موبائل اور انٹرنیٹ کی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ زونگ فور جی کے سی ای او لوڈیان فنگ نے کہا ہے کہ کمپنی کے صارفین کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے رواں مالی سال کے دوران مزید 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک بھر میں فور جی کی سروسز کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جو ڈیجیٹل ریوولوشن کے ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

see foods

عالمی منڈیوں میں پاکستانی سمندری خوراک کی برآمد میں 18 فیصد اضافہ

فیصل آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) دنیا بھر میں پاکستان کی سمندری خوراک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے