Home / دفاع / سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10ارب 55 کروڑ روپے جاری

سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10ارب 55 کروڑ روپے جاری

Pakistan Afghanistan Border. Balochistan. Chaman
اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریاستی سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 10ارب 55 کروڑ41 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی میں 26 ارب 90کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے قبائلی علاقوں کے لئے9 ارب 30کروڑ، چاؤ تنگی ڈیم شمالی وزیر ستان کے لئے 28کروڑ 78لاکھ، مہمند ایجنسی میں نحقی ٹنل کی تعمیر کے لئے 81کروڑ،اورکزئی ایجنسی میں زیارہ۔ڈبوری روڈ کی تعمیر کے لئے 10کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

QAMAR JAWAD BJWA ARMY CHEEF

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ

راولپنڈی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے