تازہ ترین
Home / پاکستان / سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سر براہی میں 10 رکنی پارلیمانی وفد ایران روانہ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سر براہی میں 10 رکنی پارلیمانی وفد ایران روانہ

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سر براہی میں ایک 10 رکنی پارلیمانی وفد 4روزہ دورے پر جمعہ کو ایران روانہ ہو گیا ۔وفد 21 سے 25اپریل2017تک ایران کا دورہ کر رہا ہے۔ وفد ایران میں اپنے قیام کے دوران ایرانی قیادت اور مجلس شوریٰ اسلامی کے سپیکر اور دیگر اراکین سے ملاقاتیں کرے گا ۔ملاقاتوں میں دوطر فہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔وفد میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی خیال زمان ،علی گوہرخان مہر،محترمہ غلام بی بی بھروانہ ،سید عاشق حسین شاہ ،ندیم عباس،نجف عباس خان سیال،محمد شہباز بابر چوہدری ،محترمہ ثمن سلطانہ جعفری اور سید ایازعلی شاہ شیرازی شامل ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی کے بیرون ملک دورے کے دورا ن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

army cheef china

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی الوداعی ملاقات

چینی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے