Home / پاکستان / سکولوں کو سولر پینلز کی فراہمی کیلئے ڈی ایف آئی ڈی اورسعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان معاہدہ طے

سکولوں کو سولر پینلز کی فراہمی کیلئے ڈی ایف آئی ڈی اورسعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان معاہدہ طے

Net Metering Solar
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں سکولوں کو سولر پینلز کی فراہمی کیلئے برطانوی محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی(ڈی ایف آئی ڈی) اورسعودی فنڈ برائے ترقی(ایس ایف ڈی)کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا۔

ڈی ایف آئی ڈی اور ایس ایف ڈی نے منگل کو یہاں یو این آفس فار پروجیکٹ سروسز کیساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت ڈی ایف آئی ڈی اور ایس ایف ڈی منصوبے کیلئے مشترکہ طور پر 6.5ملین پاؤنڈ فراہم کرینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ جوآنہ ریڈ نے کہا کہ ہم پاکستان کے تعلیمی ایمرجنسی سے بخوبی آگاہ ہیں ۔برطانیہ اس ایمرجنسی پر قابو پانے کی غرض سے خیبر پختونخوا حکومت کیساتھ تعاون کیلےئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کے پی کے جنوبی ضلعوں میں سکولوں میں بجلی کی فراہمی سے زیادہ تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں داخل ہونگے اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المکی اور ایس ایف ڈی ڈائریکٹر جنرل(آپریشنز)فوزی السعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے