Home / سیاحت و ثقافت / ‘سیاح خوبصورت اور حسین "دیو سائی” کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب

‘سیاح خوبصورت اور حسین "دیو سائی” کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب

ہر سال نومبر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد دیوسائی کا زمینی رابطہ اگلے 7 ماہ کے لیے منقطع ہو جاتا ہے۔

سکردو::سکردو میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی کا راستہ ابھی نہیں کھلا مگر بے تاب سیاح دیومالائی سیرگاہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے برفانی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کرنے پہنچ رہے ہیں۔

 

03-45

 

محکمہ تعمیرات عامہ سکردو کے مطابق 14 جون تک دیوسائی کا راستہ مکمل بحال کیا جائے گا ، محکمہ تعمیرات عامہ کے اہلکار اور ہیوی مشینری پچھلے ایک ہفتے سے سڑک پر موجود برفانی تودے ہٹانے میں مصروف ہیں ۔

ہر سال نومبر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد دیوسائی کا زمینی رابطہ اگلے 7 ماہ کے لیے منقطع ہو جاتا ہے ، نیلگوں پانی کی جھیلوں ، ندیوں ، ہزاروں اقسام کے پھولوں اور تاحد نظر برفیلے ٹیلوں سے مزین دیوسائی کے مسحور کن نظاروں سے آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے کے لیے ملک کے گرم ترین علاقوں سے گرمی اور بجلی کے لوڈشیڈنگ کے ستائے ہزاروں سیاح ہر سال سکردو پہنچ جاتے ہیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Foreign tourists

ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتر ی سے غیر ملکی سیاحوں کی پاکستان آمد میں اضافہ ہواہے

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے