Home / پاکستان / سی پیک سے ہزارہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز

سی پیک سے ہزارہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز

Hazara Express
مانسہرہ۔ 12 جنوری (اے پی پی) ڈی آئی جی ہزارہ سعید وزیر نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اور امن کی ضمانت ہیں، سی پیک منصوبہ سے ہزارہ بھر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

صوبائی حکومت نے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عمل درآمد کی ہدایت جاری کی ہیں جن پر عمل درآمد جاری ہے۔ وہ گذشتہ روز انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی عہدیداران سمیت وارڈوں کے عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ سے عوام سمیت سیاحوں کو سہولیات ملیں گی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ ان اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ ندیم شہزاد بخاری اور دیگر پولیس افسران نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر طبقہ خوشحال ہو گا تو معیشت بہتر ہو گی اور ملک ترقی کرے گا

تبصرے

تبصرے

Check Also

Road-construction-

چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے 3 ارب روپے جاری

چکوال ۔ 22 جنوری (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی میجر ر(ر)طاہر اقبال نے پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے