تازہ ترین
Home / جابز / سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا

سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا

CPEC-JOB-ALERT
سیالکوٹ:(اے پی پی )رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ترقی اور معاشی استحکام دینے کے لئے بجلی کی پیداوار کے منصوبے، سی پیک ، میٹرو بس اور دیگر شروع ہونے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، یہی بات حریفوں کو پسند نہیں ہے، وہ ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر مسلم لیگ کے قائدین پر بے بنیاد الزام لگا کر ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کہگ میں سوئی گیس فراہمی ترقیاتی منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ، تقریب سے ، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، چیئرمین رانا عارف ہرناہ، شاہد کہگ ،شہباز بھٹی ایڈووکیٹ، ممبر ضلع کونسل ظفر اقبال گوندل نے بھی خطاب کیا ، چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ سیالکوٹ سے لاہور سپر ایکسپریس وے کی تعمیر سے وقت کی بچت ہو گی جبکہ سی پیک منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستان کے ہزاروں افراد کو روزگار اور ریونیو کی شکل میں اربوں روپے ملک کو آمدن ہو گی جس سے ملکی وسائل میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

CPEC 2

سی پیک نے پاکستان میں مضبوط معیشت کی بنیاد فراہم,چھٹی جے سی سی میں منظور شدہ منصوبوں پر کام کی رفتار تیز

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی ترقی واصلاحات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے