Home / پاکستان / سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے

سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے

CPEC
پشاور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز پشاورمیں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان کے صدر ، چیئرمین انسٹیوٹ آف ارکٹیکٹس پاکستان پشاورچیپٹر ،انجینئرزاورمتعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔گورنرنے کہاکہ سی پیک کی تکمیل سے ملک میں صنعتی بستیاں وجود میں آجائیں گی‘ توانائی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سی پیک سے عوامی معیاری زندگی بلندہوگی ، غربت کے خاتمے میں مددملے گی اور افراط زر پرقابو پایاجاسکے گا۔گورنرنے کہاکہ انجینئرنگ کی ترقی میں IAP بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے نمائش کے انقعاد کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہ انجینئرنگ سے وابستہ تمام متعلقہ شعبوں کی ترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

electricity-power

147 میگا واٹ کے پترنڈ پن بجلی منصوبے کا افتتاح

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 147 میگا واٹ کے پترنڈ پن بجلی منصوبے کے افتتاح کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے