Home / سی پیک / سی پیک کی تکمیل سے پاک سری لنکا تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا،سری لنکا

سی پیک کی تکمیل سے پاک سری لنکا تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا،سری لنکا

cpec investr
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سری لنکا نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔وزیر تجارت ارشاد بتی الدین نے ایک بیان میں کہا کہ مالی سال 2016-17 ء کے دوران پاکستان اور سری لنکا کی باہمی تجارت 368 ملین ڈالر رہی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران باہمی تجارت 250 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت کے اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور سی پیک کی تکمیل سے باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ بڑھنے کی توقع ہے جس سے ہمسایہ ممالک کے قریبی اقتصادی روابط اور تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام آئے گا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

gwadar port

گوادر میں 29 جنوری کو 2 روزہ نمائش 80 چینی کمپنیاں شریک

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے