Home / سی پیک / سی پیک کی تکمیل ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہوں پر لے گی

سی پیک کی تکمیل ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہوں پر لے گی

Industrial-phase-of-CPEC-to-bring-new-opportunities-and-challenges-for-local-industry
لاہور۔6فروری(اے پی پی )تاجر رہنما وایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس راجہ عدیل نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہوں پر لے جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوہا مارکیٹ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے چینی اور پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا خواب حقیقت میں تبدیل ہورہا ہے اور گوادار بندر گاہ کے فعال ہونے سے سی پیک روٹ کے ذریعے آنے والے کنٹینرز گوادر بندرگاہ پہنچنے کے بعد چینی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک ترسیل کا کام شروع ہوگیا ہے

اس کے ساتھ ساتھ سی پیک کے تحت ملک بھر میں12ہزار کلومیٹر سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ بھی مکمل ہوچکا ہے جو خوش آئند ہے، اب ان روٹس پر انڈسٹریل زونز کا کام تیز رفتاری سے مکمل ہوگا، اقتصادی راہداری روٹ پر نئے انڈسٹریز زونز سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کنٹرول کے ساتھ ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

CPEC road

سی پیک پلان میں معاشی ، سماجی، تعلیمی، زرعی، صنعتی، توانائی ، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر سمیت معاشی ترقی کے وسیع تر شعبوں کا احاطہ کیا گیا

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) 56ارب ڈالر کے سی پیک طویل المدتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے