Home / انٹرنیشنل / شمالی کوریا میزائل کاتجربہ کرے تو اس پرحملہ کیاجائے، ٹرمپ کا فوج کو حکم

شمالی کوریا میزائل کاتجربہ کرے تو اس پرحملہ کیاجائے، ٹرمپ کا فوج کو حکم

واشنگٹن(قدرت روزنامہ21اپریل2017)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حکم جاری کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے جس کے بعد چین اور روس نے اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیاہے جبکہ شمالی کوریا نے بھی فوج اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب شروع کردی .امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو حکم دیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے اور شمالی کوریا کے میزائلوں کو امریکی علاقوں تک نہ پہنچنے دیاجائے.

امریکی ٹی وی کے مطابق چین نے بھاری ہتھیار، نفری، ٹینک اور طیارے شمالی کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردئے ہیں. روس نے بھی ملکی سطح پر میزائل نصب کرنے کے بعد فوج کوجزیرہ نما کوریا اور امریکی ریاست الاسکا سے ملنے والی سرحدوں پر پوزیشن سنبھالنے کا حکم دیاہے.واضح رہے کہ چند روز پہلے اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے انتباہ کیا تھاکہ جزیرہ نما کوریا میں کسی بھی وقت ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی ہے اور اس کے ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونگے. امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے ڈین ڈونگ شہر میں ٹینک اور بھاری ہتھیاروں کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے…

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakistan saudiarabia -1496048230-682-640x480

جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا

لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے