Home / پاکستان / ساڑھے 22 کروڑ روپے سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں مزید 14سڑکوں کی تعمیر

ساڑھے 22 کروڑ روپے سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں مزید 14سڑکوں کی تعمیر

D G Khan
ڈی جی خان ۔ 13 جنوری (اے پی پی) ضلع ڈیرہ غازیخان میں مزید 14سڑکوں کی تعمیر ، مرمت اور توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر تقریبا ساڑھے22 کروڑ روپے خرچ ہوں گے . منصوبوں کی منظوری ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت ڈ سٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پہلے دن سے کام کی رفتار تیز کر دی جائے . حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے متعلقہ محکمے قریبی رابطہ رکھیں . مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ خود ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے.

فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. اجلا س میں جن سڑکوں کی منظوری دی گئی ان میں ایک کروڑ 80لاکھ روپے سے ایجنسی تا گجری والا ، ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے سوکڑ تا بغلانی سڑک کی تعمیر ، توسیع و بحالی ، ایک کروڑ 40لاکھ روپے سے لتڑہ تا قبرستان لتڑہ ، ساڑھے تین کروڑ روپے سے انڈس ہائی وے تا بولانی روڈ کی تعمیر شامل ہے.

اسی طرح دو کروڑ روپے سے دگڑ والی موڑ تا کوتانی پختہ سڑک کی بحالی ، 65لاکھ 70ہزار ر وپے سے قصبہ وڈور تا واہی کنگرانی براستہ اندرون قصبہ وڈور سڑک کی مرمت و بحالی ، 98لاکھ 80ہزار روپے سے این 70تا بستی ذیشان خان لغاری ، ساڑھے 60لاکھ روپے سے این 70تا بستی جھوک ، 80لاکھ روپے سے ملتان روڈ این 70تا چاہ دبندے والا سڑک کی بحالی ، دو کروڑ 92لاکھ روپے سے چوک چورہٹہ اولڈ پوسٹ آفس تا عبداللہ ٹاون براستہ محبوب آباد ، نظام آباد ، گھاس منڈی اور ڈمرہ چونگی سڑک کی بحالی ، 47لاکھ 52ہزار روپے سے جام پور روڈ تا مانکہ کینال براستہ ماڈل بازار سڑک کی بحالی ، 80لاکھ روپے سے ملتان روڈ این 70تا سپیرئیر کالج اور بستی خدا بخش کھوسہ روڈ کی تعمیر وبحالی کی جائے گی.

ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے اکبر چوک تا ڈی جی کینال پختہ سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی . علاوہ ازیں 70لاکھ روپے سے بستی غلام اکبر دستی ، غلام صدیق چکرانی و ملحقہ آبادی میں نالی سولنگ او رکلورٹس کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے.

اسی طرح ایک کروڑ روپے سے یونین کونسل جھوک اترا میں ٹف ٹائلز ، آر سی سی سیور ؍ ڈرینج اور کلورٹس تعمیر کیے جائیں گے . اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سرفراز مگسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈ ویلپمنٹ سہیل روف ، ایگزیکٹو انجینئرز جواد کلیم اللہ ، بابر یزدانی ، شریف شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Urdu

صدر ممنون حسین نے جدید ترین اردو لغت کے آئن لائن ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے جدید ترین اردو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے