Home / پاکستان / قصورکے مختلف علاقوں میں واٹرسپلائی اورسوئی گیس سپلائی کے منصوبوں پر کام کا آغاز

قصورکے مختلف علاقوں میں واٹرسپلائی اورسوئی گیس سپلائی کے منصوبوں پر کام کا آغاز

CLEAN DRINKIND WATER
قصور۔14 فروری(اے پی پی )گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دورہ قصورکے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ قصورکے صدر راناآصف رضاخاں نے دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب کوعلاقہ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تجاویزپیش کیں

جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی دلچسپی لیکر علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دورہ قصورکے موقع پر قصورمیں معصوم زینب سمیت دیگردرندگی کا شکارہونیوالی بچیوں کے ناموں سے سکولوں کے نام منسوب کرنے کااعلان کیا اورڈپٹی کمشنرقصورکو علاقہ میں ڈویلپمنٹ کا کام کروانے کی فوری ہدایات جاری کی

جس پر ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر نے گزشتہ دنوں امین ٹاؤن اور حسن علی ٹاؤن کا وزٹ کیااورسکول بنانے کیلئے جگہ کامعائنہ کیااورعلاقوں میں پی سی سی نالیاں‘واٹرسپلائی اورسوئی گیس سپلائی کے منصوبوں پر کام شروع ہوگیاہے ۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے