Home / پاکستان / مشینری نمائش پاکستان اور چین میں مشترکہ سرمایہ کار ی کا موجب بنے گی

مشینری نمائش پاکستان اور چین میں مشترکہ سرمایہ کار ی کا موجب بنے گی

01-12
لاہور۔13ستمبر (اے پی پی ) سابق وائس چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے لاہور ایکسپو سینٹر میں چائنہ مکینیکل اینڈالیکٹریکل مشینری نمائش میں10ہزار سے زائد صنعتکاروں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی نمائشیں پاکستان اور چین میں مشینری سازی کے شعبہ میں مشترکہ سرمایہ کار ی کا موجب بنیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صنعتی نمائشیں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا اہم ذریعہ ہیں، میاں خرم الیاس نے کہا کہ ایکسپو ٹریڈ فیئر میں چین سے شرکت کیلئے آنے والی150سے زائد کمپنیاں پاکستان میں اپنے پارٹنرز اور ایجنٹ تلاش کرنے کے علاوہ مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ اور بڑے صنعتکاروں سے ملاقاتیں کیں ہیں ،ایکسپو میں کنسٹرکشن مشینری،انری وہیکل، واٹرٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی ،الیکٹرو کیمیکل آلات ، گھریلو استعمال کی الیکٹریکل مصنوعات نمائش کیلئے رکھی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشوں سے بیرونی ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافہ او ر ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگااور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakistan saudiarabia -1496048230-682-640x480

جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا

لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے