Home / پاکستان / نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن سے بجلی کی پیداوار رواں سال شروع،ٹرانسمیشن لائن بھی تکمیل کے قریب ہے

نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن سے بجلی کی پیداوار رواں سال شروع،ٹرانسمیشن لائن بھی تکمیل کے قریب ہے

neelumjhelum-hydropower-project
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن سے بجلی کی پیداوار رواں سال شروع ہو جائے گی، ٹرانسمیشن لائن بھی تکمیل کے قریب ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کریم احمد خواجہ، سینیٹر تاج حیدر اور سینیٹر الیاس بلور کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے ایوان کو بتایا کہ پانی کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لئے مختلف دریاؤں پر بیراج بنائے گئے ہیں، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی رفتار موجودہ حکومت کے دور میں تیز ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران ایران سے 104 میگاواٹ بجلی کی درآمد کا معاہدہ کیا گیا ہے اس عرصے میں کاسا ایک ہزار کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔ چین اور ترکی کے تعاون سے ہوا اور شمسی توانائی کے 456.4 میگاواٹ کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakistan saudiarabia -1496048230-682-640x480

جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا

لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے