تازہ ترین
Home / سیاحت و ثقافت / ”نیلی مسجد ” ، استنبول کی شان میں اضافے کا سبب

”نیلی مسجد ” ، استنبول کی شان میں اضافے کا سبب

03-68

رات کے اوقات میں رنگین قمقمے شاندار مسجد کی شان و شوکت میں مزید دلکشی کا باعث بنتے ہیں

لاہور (دنیا نیوز ) ترکی میں واقع سلطان احمد مسجد صدیوں سے استنبول کی شان میں اضافہ کیے ہوئے ہے ۔ اپنی طرز تعمیر کی وجہ سے اسے نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔ سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی سلطان احمد مسجد چھ میناروں والی ترکی کی واحد مسجد ہے ۔

مسجد کی تعمیر کے بعد جب سلطان کو علم ہوا کہ مسجد کے 6 مینار ہیں تو سلطان نے برہمی کا اظہار کیا کیونکہ اس وقت صرف مسجد الحرام کے 6 مینار تھے ۔ مسجد کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی لہذا سلطان کے حکم پر مسجد الحرام کی انفرادیت ، یکتائی اور مرکزیت کے سبب اس کے میناروں میں ایک اور مینار کا اضافہ کر دیا گیا ۔ سلطان احمد مسجد کو رنگ کی وجہ سے نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔

مسجد کے مرکزی کمرے پر کئی گنبد بنے ہوئے ہیں ۔ مسجد کی اندرونی دیواروں پر آیات مقدسہ کی خطاطی کی گئی ہے ۔ سلطان احمد مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ نماز جمعہ کے خطبے کے موقع پر امام کو مسجد کے ہر کونے اور جگہ سے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہاں مقامی باشندوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد بارگاہ الہیٰ میں سر بسجود ہوتی ہے ۔ رات کے وقت رنگین قمقمے اس شاندار مسجد کی عظمت اور جاہ و جلال کو مزید بڑھا دیتے ہیں ۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

diwar e china

دیوارِ چین وقت کی بے مہری کا شکار بننے لگی

عجائبات عالم میں سے ایک عظیم دیوار چین انسانی ہاتھوں سے تراشی گئی دنیا کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے