تازہ ترین
Home / دوستی / وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت حکومتی جماعت کے رہنمائوں کے اجلاس میں نیواسلام آباد ائیر پورٹ کا نام چینی صدرژی جنگ پنگ کے نام پر رکھنے کافیصلہ

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت حکومتی جماعت کے رہنمائوں کے اجلاس میں نیواسلام آباد ائیر پورٹ کا نام چینی صدرژی جنگ پنگ کے نام پر رکھنے کافیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت حکومتی جماعت کے رہنمائوں کے اجلاس میں نیواسلام آباد ائیر پورٹ کا نام چینی صدرژی جنگ پنگ کے نام پر رکھنے کافیصلہ. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف انگریزی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام چینی صدر ژی جنگ پنگ کے نام پر رکھا جائے گا .

رپورٹ کے مطابق مطابق جب ایک طرف امریکہ کا واضح جھکائو بھارت کی جانب نظر آرہا ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے تو ایسے وقت میں چین کی جانب سے 57بلین ڈالرز کا سی پیک منصوبہ پاکستان میں شروع کرنے سے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے جبکہ پاک چین دوستی کے 66برس مکمل ہونے پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام چینی صدر کے نام پر رکھے جانے کے فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے اس رشتے کو نئی جہت حاصل ہو گی جبکہ پاکستان کی عوام کی جانب سے یہ فیصلہ چینی قوم کیلئے اظہار محبت بھی ہوگا.‎ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ائیرپورٹ کے افتتاح کے موقع چینی صدر زی جنگ پنگ اور ان کی اہلیہ بھی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گی.واضح رہے کہ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نےبھی نقشے میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو ’’زی جنگ پنگ ائیرپورٹ ‘‘کا نام دے دیا ہے.دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کے اس فیصلے کو جہاں ایک طرف خوش آئند اور قابل تحسین اقدام قرار دیا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف اس پر تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا. ن لیگ کی حریف جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام چینی صدر کے نام پر رکھنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’مسلم لیگ ن کی حکومت بک چکی،قطری وزیراعظم کے بعد اب چینی صدر کو خوش کرنے میں لگی ہے‘‘…

 

تبصرے

تبصرے

Check Also

02-95

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں تیار کردہ تیسرا جہاز بیڑے میں شامل کرلیا گیا

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے