Home / پاکستان / وزیراعظم نے پاکستان پوسٹل سروسز میں 1131 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے پاکستان پوسٹل سروسز میں 1131 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

shahid khaqan abbasi LNG Walay

اسلام آباد:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آغاز حقوق بلوچستان کوٹہ کے تحت پاکستان پوسٹل سروسز میں 1131 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے۔ اس سے قبل پاکستان پوسٹ آفس نے وزیر اعظم کو گریڈ 1 تا 5 کی 960 اور گریڈ 2 تا 9کی 171خالی آسامیوں پر بھرتی کی سمری منظوری کیلئے بھجوائی تھی۔ یہ اسامیاں گزشتہ 7 سال سے خالی ہیں۔ پہلے مرحلے میں گریڈ 2 تا 9کی 171 اسامیوں پر جبکہ دوسرے مرحلے میں گریڈ 1تا 5کی 960 خالی اسامیوں پر بھرتی ہو گی۔

وفاقی سیکرٹری پاکستان پوسٹل سروسز نے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے فوری طور پر پہلے مرحلے کے تحت بھرتی کیلئے رواں ماہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، آئندہ ماہ دوسرے مرحلے کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ بھرتی کیلئے ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے تحریری امتحان لیاجائے گا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Road-construction-

چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے 3 ارب روپے جاری

چکوال ۔ 22 جنوری (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی میجر ر(ر)طاہر اقبال نے پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے