تازہ ترین
Home / دفاع / پاکستانی فوج کا سپیشل سروسز گروپ دنیا کی 8 قابل ترین ایلیٹ سپیشل فورسز میں شامل

پاکستانی فوج کا سپیشل سروسز گروپ دنیا کی 8 قابل ترین ایلیٹ سپیشل فورسز میں شامل

22-37

(20-اپریل-2017)ایلیٹ سپیشل فورس کسی بھی ملک کی سب سے بہترین اور سب سے زیادہ  تربیت یافتہ یونٹ ہوتی ہے.یہ یونٹ اُن مقامات پر بھی کاروائی کرتی ہے، جہاں کسی دوسری فورس کے پاس کاروائی کی صلاحیت نہ ہو.

اس طرح کی یونٹ میں  تمام افواج کے بہترین میں سے بھی بہترین لوگ شامل کیے جاتے ہیں. بزنس انسائیڈ نامی ویب سائٹ نے دنیا کی 8 قابل ترین ایلیٹ سپیشل فورسز کی فہرست شائع کی ہے.اس فہرست میں پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ یا ایس ایس جی کو 8 ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے.ایس ایس جی اپنی سخت ٹریننگ کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے. ایس ایس جی  کی ٹریننگ  میں فل گیئر میں 12 گھنٹے میں 36 میل  اور 500 منٹ میں 55 میل دوڑ بھی شامل ہے. اس فہرست میں پانچویں نمبر پر فرانس کی National Gendarmerie Intervention Group  یا GIGN بھی شامل ہے. جی آئی جی این کو 1973 میں قائم کیا گیا تھا. اس فورس میں صرف 200 فوجی شامل ہوتے ہیں، اپنے قیام سے اب تک یہ 600یرغمالیوں کو آزاد کر اچکی ہے. فرانس میں قانون ہے کہ کوئی بھی  اس یونٹ کے فوجیوں کی تصویر  شائع نہیں کر سکتا. 1979 میں خانہ کعبہ میں پھنسے یرغمالیوں کو نکالنے میں جی آئی جی این نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا. چونکہ مکہ میں کوئی غیر مسلم داخل نہیں ہو سکتا، اس لیے اس آپریشن سے پہلے اس یونٹ کے 3 افراد نے اسلام قبول کیا تھا. اس فہرست میں پہلے نمبر پر یو ایس نیوی سیلز(US Navy SEALs) ہے، جسے 1962 میں قائم کیا گیا تھا.

تبصرے

تبصرے

Check Also

india pakistan loc-1496488577-710-640x480

عسکری قیادت کا ایل اوسی پرفوجی جوانوں کوبھارتی جارحیت کا موثرجواب دینے کا حکم

 راولپنڈی: کورکمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے