Home / سیاحت و ثقافت / پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعا ت کے پرکشش سٹال بین الاقوامی امپورٹرز کی توجہ کا مرکز

پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعا ت کے پرکشش سٹال بین الاقوامی امپورٹرز کی توجہ کا مرکز

Exibtion
فیصل آباد۔10 جنوری(اے پی پی )انٹرنیشنل ہیم ٹیکس نمائش گزشتہ روز جرمنی میں شروع ہو گئی ہے جس میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعا ت کے پرکشش سٹال بین الاقوامی امپورٹرز کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور انٹرنیشنل درآمد کنندگان کی غیر معمولی دلچسپی سے پاکستان کو بھاری مالیت کے ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے ہیم ٹیکسٹائل کے پہلے دن پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی زبردست پذیرائی اور خریداروں کی غیر معمولی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت تعداد میں کم ہونے کے باوجودپاکستانی نمائش کنندگان کومثبت ردعمل مل رہاہے اور خریدار بہتر کوالٹی و مناسب قیمت کے باعث پاکستانی مصنوعات کو دیگر ممالک کی مصنوعات پر ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کیلئے خصوصی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش ہونے کی وجہ سے ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں بین الاقوامی خریدار اس نمائش کا رخ کرتے ہیں اوراربوں ڈالر کے برآمدی سودے اسی نمائش کے ذریعے طے پاتے ہیں مزید برآں وال مارٹ اور جے سی پینی جیسے عالمی برانڈز بھی اسی نمائش کے ذریعے ٹیکسٹائل مصنوعات کے آرڈرز دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کئی سالوں سے اس نمائش میں شرکت اور ہر سال کروڑوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی کی بدولت پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کی مصنوعات سے بہتر مقابلے کی پوزیشن میں آ گئی ہیں

یہی وجہ ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش کے پہلے روز دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی مصنوعات خریداروں کی توجہ کا مرکز رہیں جبکہ حریف ممالک کو نسبتاً کم پذیرائی ملی تاہم بنگلہ دیش و چائنہ مشکل حریف ثابت ہو رہے ہیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

passports

امریکہ ،برطانیہ سمیت دنیا کے 24 ممالک کو سیاحتی ویزوں کے اجراء کی پالیسی

راولپنڈی ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے سیاحت کے فروغ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے