تازہ ترین
Home / پاکستان / پاکستان اورچین کے مابین دوستی کے رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں

پاکستان اورچین کے مابین دوستی کے رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں

CPEC
راولپنڈی 18 اکتو بر(ا ے پی پی)پنجاب کے لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے سربراہوں کا پانچ رکنی وفد چین کے سات روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گیا۔ وفد میں میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان، میئر لاہور کرنل مبشر، میئر بہاولپورنجم الحسن ہاشمی ، چیئرمین رحیم یارخان سردار احمد لغاری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اسلم کمبوہ شامل ہیں۔ وفد نے بدھ کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود اور دیگرسفارت کاروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پاک چین دوستی ، باہمی تجارت ، سرمایہ کاری ، تجارت ،سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سردار محمد نسیم خان نے کہا کہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے مابین دوستی اور محبت کے رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں میں پائیدار معاشی روابط سے معاشی و اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے سربراہوں کے وفد کے حالیہ دورہ چین کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کر سماجی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بہتری لائی جائے گی۔ وفد میں شامل بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے کہاکہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی امن ، محبت اور روادری پر قائم ہے اور دونوں ملک میں ہر شعبہ زندگی میں تعاون کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ بعدازاں وفد نے ہوائی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینٹر کے حکام نے اپنے مختلف شعبوں کے بار ے میں بریفننگ دی ۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Somalia's Pakistan

صومالیہ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا اعلان

راولپنڈی23نومبر (اے پی پی )صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے کہاہے کہ صومالیہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے