Home / پاکستان / پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ

پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ

pakistan-turkey
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے احیاء سے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفے یورداکل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین انتہائی خوشگوار دو طرفہ تعلقات قائم ہیں جو دو نوں ملکوں کی قیادتوں کی کوششوں سے حالیہ سالوں میں مزید مستحکم ہوگئے ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے احاء سے دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ اور تجارت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ایف ٹی اے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے سے دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ترک کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری چکی ہیں۔ترکی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی انکے لئے باعث عزت ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے