Home / دوستی / پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے پر دستخط

cpec turn
بیجنگ ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان ثفاقتی تعلقات اوردونوں ممالک کے عوام کے رابطوں کے فروغ کے لئے ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے ۔پاکستان کی جانب سے وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے جبکہ چین کے وزیر ثقافت لو شوگانگ نے چین کی جانب سے دستخط کیے۔چین میں پاکستان کے سفیر اور دونوں ممالک کے اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے ۔

ثقافتی معاہدے میں دونوں160ممالک کے مابین فلم اور براڈ کاسٹنگ ،آرٹ اور ثقافت، تعلیم وتحقیق ،پریس اور پبلی کیشن ،کھیلوں160اور امور نوجوانان کے شعبوں160میں160تعاون شامل ہے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک ریڈیو،فلم اور ٹیلی وژن کے شعبے میں160اشتراک عمل کو وسعت دیں160گے۔دونوں160ممالک اطلاعات کے باہمی تبادلے کے طریقہ کار پر بھی کام کریں160گے جس کے تحت ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل خبروں160کا تبادلہ کریں گے۔

پاکستان اور چین ثقافتی وفود اور طائفوں کا تبادلہ کریں160گے اور ایک دوسرے کے ممالک میں160نمائشوں160کا بھی انعقاد ہو گا۔معاہد ے کے تحت دونوں160ممالک کے فنکار بھی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں گے اور اس سلسلے میں160دوطرفہ دوروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

آرٹ گیلریز،تھیٹرز اور ثقافتی نوادرات سے بھی دونوں160ممالک دوطرفہ بنیادوں160پر استفادہ کریں160گے۔معاہدے کے تحت لوک ورثہ چین میں160پاکستانی فن و ثقافت اور دستکاریوں160پر ایک ہفتے پر مشتمل نمائش لگا ئے گا ۔نمائشوں160کا مقصد پاکستان اور چین کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت ،دستکاریوں اور ہنر سے آگاہ کرنا ہے۔دونوں160ممالک تعلیم کے شعبے میں160تعاون کریں160گے اور ایک دوسرے کے طلبہ کو تعلیمی وظائف دیں گے۔

پریس اینڈ پبلی کیشن کے شعبے میں160تعاون کے لیے 6رکنی وفد ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے تا کہ اشاعتی ادارے دونوں160ممالک میں160ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلوں میں160حصہ لے سکیں۔کھیلوں اور امور نوجوانان کے شعبوں160میں160بھی تعلقات کوفروغ دیا جائے گا ،اس ضمن میں160نوجوانوں کے 100رکنی وفد دونوں160ممالک کے دورے کریں160گے۔ معاہدے پر دستخط سے قبل ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکت دار ہیں دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات اوردوستی پہاڑوں سے اونچی اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے ،پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون پر مبنی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے اور عوامی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ثقافتی تعلقات میں مزید اضافہ کے خواہاں ہیں اوریہ سمجتھے ہیں کہ صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ علاقائی اور عالمی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبہ کے تحت سی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط سے دونوں ملکوں پر عمل درآمد کے حوالے سے مزید ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت چینی کمیونسٹ پارٹی کی19ویں کانگریس کے دوران ون بیلٹ ون روڈ کے چوتھے بنیادی عنصرثفاقتی تبادلوں پر زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ توانائی، معاشی تعاون ، بنیادی ڈھانچے اورعوامی رابطوں سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مضبوط ہوں گے اور دونوں ملکوں کے ورثے کو ترویج حاصل ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات کاہماری ثقافت سے گہرا تعلق ہے، وزارت اطلاعات پاکستان چین ثقافتی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ سال سی پیک ثقافتی کارروان کاصوبے ژان جیانگ سے گوادرتک انعقاد کیاگیا جس میں چین کے ثقافتی طائفوں نے بھرپورشرکت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی روابط اور تعلقات کے حوالے سے سنگ میل ہوگا۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے طلباء کویونیورسٹی میں سکالرشپس،تصویری نمائش اور سی پیک روٹ پرایف ایم ریڈیوکے قیام کی بھی تجویزدی۔انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ اس حوالے سے پاکستان میں چین کے ثقافتی قونصلر معاہدے کو عملی شکل دے ۔

چین کے وزیر ثقافت لو شو گانگ نے وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2015 ء میں چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ملکوں میں خصوصی اوردوستانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کی ثقافتوں کے تبادلے کا بھی منصوبہ ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان کے تعاون سے چائنہ کلچرل سینٹر کے قیام پر شکریہ ادا کیا،چائنہ کلچرل سینٹر میں گزشتہ ایک سال کے دوران باہمی ثقافت کے 38پروگرام ہوئے ہیں ۔

لوشو گانگ نے پاکستان میں آثار قدیمہ اورتاریخی وثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے مرکزکے قیام کی تجویز دی ۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی اورتاریخی مرکز میں پیشہ وروں کوتربیت بھی دیں گے۔ملاقات کے دوران پاک چین نیشنل کلچرل سینٹر، کلچرل فلم اکیڈمی ،پاک چین کلچرل یونیورسٹی اور کالجز کے قیام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ملاقات کے دوران سی پیک پر بین الاقوامی ثقافتی کانفرنس کے انعقاد اور چین کے سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے امور بھی زیر غور آئے ۔

اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین معاشی اعتبار سے دنیاکامرکزبنتاجا رہاہے،بہت جلد چین عالمی معیشت میں پہلا مقام حاصل کرلے گا۔انہوں نے کہا کہ توانائی اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے توجہ کامرکز ہیں۔پاکستانی میڈیانے سی پیک کی آگاہی میں اہم کرداراداکیا۔انہوں نے کہا کہ گوادرسرمایہ کاری ایکسپومیں 5ہزارسے زائد تاجرشریک ہوئے،گوادرایکسپوکوپاکستان کے تمام نیوزچینلز نے براہ راست دکھایا۔انہوں نے کہاکہ چین کاموسم بہارکافیسٹول پاکستان میں جوش و جذبے سے منایاگیا۔

ملک بھرکے سکولوں میں ثقافتی سرگرمیوں کاانعقاد کیاگیا۔وزیر مملکت اور چین کے ثقافتی وزیر کا پاکستان میں آثار قدیمہ کے مرکز کے قیام اور مشترکہ ثقافتی دستاویزی فلمیں بنانے کے معاہدوں کی اہمیت اور ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک امن اور خوشحالی کی شاہراہ ہے۔چین پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کے دوران ثقافتی اور عوامی رابطوں کی راہداری ہے ۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakchina 123

چین پاکستان کی روس سے دوستی کا خیر مقدم

بیجنگ ۔ 22 فروری (اے پی پی) افغانستان میں امن و استحکام روس اور پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے