Home / دوستی / پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ کثیر الشعبہ جاتی تعاون

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ کثیر الشعبہ جاتی تعاون

CPEC Conference
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر روابط اور تجارت، تعلیم، ثقافت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سفیر یاؤ کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں اقوام کے درمیان سدا بہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے استحکام کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ اور کثیر الشعبہ جاتی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ پرزور انداز میں گہرا ہوگا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی سفیر سی پیک منصوبہ جات پر خوش اسلوبی سے اور تیز تر عمل درآمد میں اپنا سرگرم کردار ادا کریں گے۔

چینی سفیر نے پاکستان میں پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے کے عوام کے مفاد میں چینی اور پاکستانی قیادت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا اظہار کیا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

PakChin Medical Congress

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن پاک چائنہ میڈیکل کانگرس کے اجلاس میں شرکت

قصور۔24جنوری(اے پی پی )قصورکے سنیئرجنرل فزیشن وپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے