Home / دوستی / پاکستان اور چین کے درمیان ماہرین کے تبادلوں، ریسرچ اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے حوالے سے معاہدہ طے

پاکستان اور چین کے درمیان ماہرین کے تبادلوں، ریسرچ اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے حوالے سے معاہدہ طے

pakchina 123
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)پاکستان اور چین کے درمیان ماہرین کے تبادلوں، ریسرچ اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے حوالے سے تعاون میں اضافے کی غرض سے معاہدہ طے پاگیا۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور چینی خارجہ امور سٹڈیز یونیورسٹی کے صدر چن یاچنگ نے منگل کو بیجنگ میں ایم او یو پر دستخط کئے۔

چین میں پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملک ریسرچ،ماہرین کے تبادلوں اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے ملکر کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فارن سروس اکیڈمی اور چینی خارجہ امور سٹڈیز یونیورسٹی کے مابین دوساتانہ تعلقات گہرے اور خوشگوار تعلقات ہیں اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان سفارتکاروں کو چین زبان،ثقافت اور تاریخ سیکھنے کیلئے اسی یونیورسٹی کو بھیجا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پانچ پاکستان سفارتکار یہاں تربیت حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر دستخط کے بعد دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

China Industrial Zone

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے نئی انڈسٹریز کا قیام

لاہور۔19جنوری(اے پی پی )ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے