Home / دوستی / پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کا 9واں دور

پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کا 9واں دور

pakchina 123
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کے9ویں دور کے دوران سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے پاکستانی برآمد کنندگان اور صنعتوں کی طرف سے اشیاء و مصنوعات کے حتمی مسودے کو پیش کیا تاکہ ان پر ٹیرف اور ڈیوٹیز کی مد میں رعایت دی جا سکے۔

پاکستانی برآمد کنندگان چاہتے ہیں کہ ٹیرف میں رعایتیں آسیان ممالک کے برابر کی جائیں۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مختلف صنعتوں اور چیمبرز آف کامرس کی جانب سے مشاورتی مذاکرات کے دوران آراء اور تجاویز دی گئی تھیں تاکہ مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

چین کی طرف سے الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلہ پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے جس سے انڈر انوئسنگ جیسے مسائل اور ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال میں استحکام لایا جا سکے گا۔ مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد سیکرٹری تجارت کی قیادت میں جبکہ 16 رکنی چینی وفد نائب وزیر تجارت مسٹر وانگ شوآن کی سربراہی میں مذاکرات میں شامل ہے۔

دو دن کے مسلسل مذاکرات کے بعد چین کی طرف سے پاکستانی تحفظات کو دور کرنے اور ٹیرف کی مد میں رعایتیں فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ چین اور پاکستان کے مابین ایف ٹی اے رواں سال مارچ میں حتمی ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان ایف ٹی اے کو ترمیم کرکے دوبارہ حتمی شکل دینے سے متعلق مذاکرات 2012ء میں شروع ہوئے تھے

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakchina 123

چین پاکستان کی روس سے دوستی کا خیر مقدم

بیجنگ ۔ 22 فروری (اے پی پی) افغانستان میں امن و استحکام روس اور پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے