Home / پاکستان / پاکستان وجمہوریہ تیونس کاعلم وادب مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق

پاکستان وجمہوریہ تیونس کاعلم وادب مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق

paktewans
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پاکستان اورجمہوریہ تیونس نے علم وادب، فن وثقافت، آرکیالوجی و منتخب کتب کے تراجم سمیت فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیاہے۔یہ اتفاق پیر کو وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی اورجموریہ تیونس کے پاکستان میں سفیر عادل العربی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

عرفان صدیقی نے تیونس کے سفیر سے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں ہونے والی ملاقات کے دوران علم وادب اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں تیونس کی گہری دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کتاب میلے میں تیونس کے اہل علم کی کتب بھی شامل کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ نیشنل بک فاو¿نڈیشن کے زیراہتمام کتاب میلے میں تیونس کا بک سٹال قائم ہونے سے ایک نئی مثبت روایت قائم ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے پیش رفت سے علم دوستی میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Orange-Line-Metro-Train-project1

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ فاسٹ ٹریک پر مکمل

لاہور۔17 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق اورنج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے