Home / دفاع / پاکستان کا دفاع مزید مضبوط، پاک بحریہ کا کروز میزائل ’حربہ ‘کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا دفاع مزید مضبوط، پاک بحریہ کا کروز میزائل ’حربہ ‘کا کامیاب تجربہ

pak bahria
اسلام آباد:پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ”حربہ“ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ”حربہ“ فائر کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے جنہوں نے پی این ایس عالمگیر سے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے مکمل طور پر پاکستانی انجینئرزنے تیار کیا ہے۔کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔

اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے،پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

coast-guard-armed-forces

سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس پاکستان رینجرز سندھ و پنجاب، فرنٹیئر کور، گلگت بلتستان سکاؤٹس، پاکستان کوسٹ گارڈ کے کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کی شرکت

اسلام آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ملک کی سیکورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے