Home / انٹرنیشنل / پاکستان کا شمار جلد ہی دنیا کے مصروف ترین سیاحتی مقامات میں ہوگا

پاکستان کا شمار جلد ہی دنیا کے مصروف ترین سیاحتی مقامات میں ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کا شمار جلد ہی دنیا کے مصروف ترین سیاحتی مقامات میں ہوگاکیونکہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے اسلام آباد میں ایئرسفاری سروس شروع کرنے کے لیے راول لیک ویوپوائنٹ پر ایک ہیلی پیڈ کی تعمیر کی منصوبہ بندی شروع کردی ۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالغفور خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد ہی دنیا کے ان مقامات میں شامل ہوگا جہاں سب سے زیادہ سیاح گھومنے آتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایاکہ صوبائی ٹورازم آرگنائزیشنز ، ایئرلائنزاور ٹورآپریٹرز کے تعاون سے پی ٹی ڈی سی عالمی ٹورازم اینڈ ٹریول ایگزیبیشن میں شرکت پر بھی غورکررہی ہے ، اس سے نہ صرف پاکستان میں آگاہی پیدا ہوگی بلکہ سیاحوں کو ملک میںلانے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوگی۔
اُنہوں نے بتایاکہ پی ٹی ڈی سی پہلے سے موجود سہولیات میں مزید اضافہ بھی کررہی ہے اور جلد ہی ناران ، ایوبیہ اور دیگر معروف مقامات پر نئے کمرے بھی سیاحوں کیلئے میسر ہوں گے ۔ یادرہے کہ ٹورازم انڈسٹری کاروبار میں چالیس فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، پاکستانی شہریوں میں سیاحت کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے مری اور شمالی علاقہ جات میں پی ٹی ڈی سی کا اچھاکام ہے اور موجودہ سیزن کے اختتام پر تشکیل دی جانیوالی تفصیلی رپورٹ سے مزید مدد ملے گی ۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

saudi arab suadia

سعودی عرب نے سیاحتی ویزے دینے کی منظوری دیدی

سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے غیر ملکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے کی باضابطہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے