Home / پاکستان / پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت سے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت سے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط

Shanghai Cooperation Organization
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے منگل کو اپنے آفس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت سے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے،مستقبل میں بھی ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون سے شاہرات کے ڈھانچہ کو مضبوط اور سڑکوں کے جال کو پھیلانے سے رکن ممالک میں اقتصادی اور سیاسی استحکام آئے گا جس سے خطہ کے رکن ممالک میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کی جڑیں گہری ہیں اور ان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی، اقتصادی اور جغرافیائی تعلقات موجود ہیں۔ وزیر مواصلات نے سیکرٹری رشید علیموف کا استقبال کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ رکن ممالک کے ساتھ پاکستان اپنے تعلقات کو ہر لحاظ سے بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری کیلئے ایک طرح سے دوسرا گھر ہے اور ان کے دورہ پاکستان سے مثبت ثمرات سامنے آئیں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف نے کہا کہ مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تنظیم کے رکن ممالک میں تعاون کے فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے میں مدد لی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے شہر دوشبنے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رکن ممالک کو عالمی ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس ضمن میں حکومتی سطح پر معاہدوں میں ترجیحی بنیاد پر زور بھی دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کی روح سے نہ صرف علاقائی بلکہ خصوصاً شاہراہ ریشم کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے باعث طویل ترین ایشیائی روٹ کے ذریعے ٹرانسپورٹ آپریشن کیلئے نئی راہیں کھلیں گی اور سینٹ پیٹرز برگ روس فیڈریشن چین کے علاقہ لی آن ین گانگ کو بھی وسیع تجارتی روٹ میسر آئے گا۔

معاہدہ سے روس، چین سمیت وسطی ایشیاء کے ممالک تک رسائی حاصل ہو گی۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات فرقان بہادر خان، چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے بھی اس حوالہ سے بریفنگ دی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے